فیفا ورلڈ کپ کے غیر ملکیوں مہمانوںسے تعلقات پر پابندی عائد

ماسکو: روسی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ نے روسی شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ فیفا ورلڈ کپ دیکھنے آنے والے غیر ملکیوں کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم نہ کریں ۔تفصیلات کے مطابق تمارا پلاٹینوا نے ریڈیو سٹیشن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا کام کرنے سنگل پرینٹ فیملی بننے کا خدشہ بڑھ جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران کچھ لڑکیاں کچھ مردوں سے ملیں گی اور پھر وہ بچوں کو جنم دیں گی اور ہو بھی سکتاہے کہ وہ شادی کر لیں اور ہوسکتاہے کہ نہ کریں ، یہ صورتحال بچوں کیلئے نقصان دہ ہو گی جیسا کہ 1980 میں ہونی والی اولمپک گیمز میں ہوا تھا ۔