ریپ اسکینڈل میں ملوث چلی کے 3 پادریوں کے استعفے منظور

سینتیاگو: پوپ فرانسیس نے ریپ اسکینڈل میں ملوث چلی کے 3 پادریوں کے استعفے منظور کرلیے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسیس نے بچوں کے ساتھ ریپ کے سکینڈل میں ملوث چلی کے 3 پادریوں کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔ منظور کیے گئے استعفوں میں بشپ جوئن باروس کا بھی استعفی ہے جن پر ریپ کے کیس کو چھپانے کی کوشش کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق ویٹی کین میں پوپ فرانسیس کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد چلی کے پادریوں نے اپنے استعفے پیش کیے۔ اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ پادریوں کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ استعفی 2 دہائی قبل دیا گیا۔واضح رہے کہ جنوبی امریکی ریاست چلی میں کیتھولک چرچ کی اعلی شخصیات پر الزام ہے کہ انہوں نے 80 اور 90 ویں کی دہائی کے درمیانی عرصے میں پادری فرنینڈوکرادیما کے بچوں کے ساتھ جنسی جرائم پر پردہ ڈالنے یا نظرانداز کرنے کی کوششیں کیں۔رواں برس جنوری میں 61 سالہ بشپ جوئن باروس پر الزام تھا کہ انہوں نے فرنینڈو کرادیما کی خرافات کو چھپانے کی کوشش کی۔