ماسکو:روس نے اسرائیلی میڈیا کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فضائیہ نے لبنانی فضا میں اسرائیلی طیاروں کے راستے میں رخنہ نہیں ڈالا ،راستہ روکنے سے متعلق زیر گردش خبریں محض حماقت پر مبنی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اسرائیلی میڈیا میں سامنے آنے والی ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ روسی جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے راستے میں رخنہ ڈالا۔ وزارت دفاع نے باور کرایا ہے کہ "روسی Su-34 طیاروں کی جانب سے لبنان کی فضاں میں اسرائیلی F-16 طیاروں کا راستہ روکے جانے سے متعلق زیر گردش معلومات محض حماقت پر مبنی ہے”۔وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ شام میں موجود کثیر الاغراض روسی Su-34 طیارے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کے حوالے سے یا لبنانی فضائی حدود میں کسی مشن پر عمل درامد کے لیے استعمال نہیں کیے جاتے ہیں۔