سعودی عرب سمیت کئی ممالک آج عیدالفطر منارہے ہیں

ریاض: رمضان المبارک کے رخصت ہونے کے بعد سعودی عرب سمیت کئی ممالک آج عید الفطر منا رہے ہیں۔

مسجد الحرام اورمسجد نبوی میں نماز عید کی ادائیگی کے لئے 15 لاکھ سےزائد افراد شریک ہوئے۔

سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک ،انڈو نیشیا، ترکی میں آج عید منائی جارہی ہے۔ جبکہ برطانیہ ،فرانس ،بیلجئیم سمیت یورپ اور امریکامیں مسلم کمیونٹی کی اکثریت آج عید منائے گی ۔

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے مسلم امہ کو عید کی مبارکباد پیش کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ عیدخوشیوں کا دن ہے عید رواداری اور یکجہتی کا پیغام لاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے، مسلمانوں کے حالات ہر جگہ بہتر ہوں۔ شاہ سلمان نے مملکت اور دنیا بھر کو برائی سے بچانے کی بھی دعا کی ۔
علاوہ ازیں برطانوی وزیر اعظم تھریسامے، کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ۔