فیفا ورلڈ کپ 2018 میں آج تین میچز کھیلے جائیں گے

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام روس میں شروع ہونے والے اکیسویں ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2018 ء میںآج تین میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلے میچ میں گروپ اے میں شامل مصر اور یوروگوئے کے درمیان مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے مقابلہ ہوگا جب کہ یہ میچ پاکستان میں 6 بجے دیکھا جائے گا۔
دوسرے میچ میں گروپ بی میں شامل مراکش کی ٹیم ایران سے ٹکرائے گی اور مقامی وقت کے مطابق میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
آج کھیلا جانے والا تیسرا اور اہم میچ پرتگال کا اسپین کے مابین کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا اور پاکستان میں یہ میچ رات 12 بجے دیکھا جاسکے گا۔