لندن: چین کو فوجی راز فراہم کرنے کے الزام میں برطانیہ کی انسداد دہشت گردی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم برائن جونز رولز رائس کا سابق ملازم ہے اور اسے اس شک کی بنیاد پرگرفتار کیا ہے کہ برطانیہ کے نئے ملٹی ملین پونڈ ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیاروں سے متعلق خفیہ معلومات چین کو پہنچائی گئی ہے۔
رولز رائس ان کئی برطانوی کمپنیوں میں شامل ہے جسے اس جنگی طیارے کے پرزے بنانے کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔
تاہم اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ 70 سال سے زائد عمر کے ایک شخص برائن جونز سے تاحال تفتیش جاری ہے۔
Tags برطانیہ شخص گرفتار