سیکورٹی گارڈ نے شادی سے انکارپرلڑکی کو قتل کردیا

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر میں شادی سے انکار پر 18 سالہ لڑکی کو سیکورٹی گارڈ نے سرعام گولی مارکر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل شادی سے انکار پر مہوش نامی لڑکی کو قتل کیا گیا تھا جو ایک بس کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔
پولیس کے مطابق بس کمپنی کا سیکورٹی گارڈ ابرار مہوش سے شادی کا خواہشمند تھا تاہم مہوش نے شادی سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق ڈیوٹی سے گھر جاتے وقت سیکورٹی گارڈ نے مہوش کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ جس پر مہوش نے مزاحمت کی جس پر اسے قتل کردیا۔ بس اسٹینڈ کے ملازمین نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سرگودھا روڑ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

https://www.facebook.com/pakistanPKaffairs/videos/1582580418520803/