مقبوضہ کشمیر کے سنیئر صحافی شجاعت بخاری کی نما ز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ بارہ مولا میں اداکی گئی۔جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
حریت رہ نما میرواعظ عمر فاروق اور کشمیری قیادت نے ان کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
واضح رہے شجاعت بخاری پر سری نگر کے پریس ایونیو میں ان کے دفتر کے باہر فائرنگ کی گئی، جس سے ان کے سر اور پیٹ میں متعدد گولیاں لگیں۔
فائرنگ سے ان کے ڈرائیور اور ذاتی محافظ زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔