افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا دورانیہ بڑھنے کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں بھی آج عید الفطر منائی جارہی ہے، افغان صدر نے صدارتی محل میں عید کی نماز ادا کی،افغان صدر نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی،عید کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھا کہ حالیہ فیصلے سے ملک میں دیر پا امن قائم ہونے کی امید ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جنگ کے خاتمے کے لیے کیے گئے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
افغان صدر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں مزید خون خرابہ نہیں دیکھنا چاہتے، سعودی عرب نے افغان حکومت کے جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔