سیمی کی پشتو میں عید کی مبارک باد

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پشتو زبان میں عید کی مبارک باد دے کر ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔
ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام دیا ہے کہ امید ہے رمضان کا مہینہ اچھا گزرا ہوگا، میری طرف آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ڈیرن سیمی نے پشتو زبان میں اپنے چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔