شاہد آفریدی کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف نےانکوائری شروع کر دی

محکمہ وائلڈ لائف نے گھر میں شیر رکھنے پر شاہد آفریدی کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
شاہد آفریدی کا موقف ہے کہ شیرمیرا نہیں دوست چند گھنٹوں کے لئے میرے گھر لے آیا تھا اور شیر کے گلے میں زنجیر احتیاط کے طور پر ڈالی تھی۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کا کہنا تھا کہ شیر شاہد آفریدی کا تھا یا نہیں ان کے گھر کیوں لایا گیا؟عید کے بعد تحقیقات مکمل ہونے پر ایکشن لیں گے ۔
واضح رہے کہ زنجیر سے بندھے شیر کے ساتھ تصویرسو شل میڈیا پر شیئر کرنے پر شاہد آفریدی کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔