جنوبی افریقا کے شہرکپ ٹاؤن کی مسجد میں چاقو بردار ملزم کے حملے میں 2 نمازی جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 30 سالہ ملزم کو گولی مار کرہلاک کردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک ماہ قبل بھی جنوبی افریقا کے پورٹ شہرڈربن میں 3 مسلح افراد نے مسجد میں نمازیوں پرچاقو اورآتشی اسلحہ سے حملہ کیا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب مسلم جوڈیشل کونسل نے ایک بیان جاری کیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ حملے میں جاں بحق 70 سالہ نمازی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے تھے کہ چاقو بردار حملہ آورمسجد میں داخل ہوا اور فجر کی نماز میں شمولیت اختیار کی۔
مسلم جوڈیشل کونسل کے مطابق جس وقت نمازی آرام کرنے لگے تو حملہ آورنے سب سے پہلےامام پرحملہ کیا جبکہ امام کو بچانے والے شخص کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔
جاں بحق نمازیوں کی شناخت سالہ اسماعیل باسا اور صومالی نژاد زیاد حسین کے ناموں سے کی گئی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں مغربی کیپ کے صوبے میں مسلمانوں کی کثیرتعدادآباد ہے۔