کراچی میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ-1بچی جاں بحق5 زخمی

 

کراچی : کراچی میں چاند رات پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 1 بچی جاں بحق اور ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی فیوچر کالونی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ سے بچی جاں بحق ہوئی،جناح اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جاں حق بچی کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے،پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہواجبکہ لانڈھی میں ہی ہوائی فائرنگ سے شیر خوار بچہ سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا،سعید آباد کے قریب ہوائی فائرنگ سے خاتون سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوئیں، لیاری بہار کالونی اور بلدیہ یار محمد گوٹھ میں 2 افراد زخمی ہوئے۔