سندھ میں گزشتہ2 برسوں میں کام نہیں ہوئے-زرداری کا اعتراف

 

نواب شاہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنی حکومت کی ناقص کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ مجھےمعلوم ہے کہ گزشتہ2سال سندھ میں کام نہیں ہوئے۔

نواب شاہ میںمیڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس دوران کبھی وزیراعلیٰ نے آسرا دیا تو کبھی وزرانے کام نہیں کیا۔
آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا کہ الیکشن 2018 کے بعد نہ صرف سندھ بلکہ پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ وہ الیکشن نواب شاہ سے لڑ رہے ہیں، پورے ملک کےدورے کرنےہیں اس لئےمصروف رہوں گا۔پی پی پی شریک چیئرمین نے کہا کہ الیکشن مہم میں آصفہ اور عذارپیچوہو آپ کے ساتھ ہوں گی۔انہوں نے کارکنوں کو الیکشن کی بھرپور تیاری کی ہدایت بھی کی۔