کوئٹہ :بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد سارنگزئی نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ،نگران صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد نےاپنا استعفیٰ وزیراعلی بلوچستان علاؤ الدین مری کوتحریری طورپر بھیجوادیا ہے۔اس سلسلے میں جب صوبائی وزیر حافظ خلیل احمد سے استعفیٰ دینے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے تصدیق کی کہ میں نے اپنی وزارت کا استعفیٰ وزیراعلی بلوچستان کو بھیجوادیا ہے تاہم انہوں نے اس سلسلے میں مزیدبات کرنے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ حافظ خلیل احمد سارنگزئی کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے اور وہ کالم نگار کے طور پر بھی اپنی پہچان رکھتے ہیں ۔