واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کی جانب سے امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔
امریکی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمان ماہ رمضان کے اختتام پر عید الفطر مناتے ہیں اور اپنے ساتھیوں کے لئے محبت اور خوشی کا جذبہ لئے روز مرہ کے معمول پر واپس آتے ہیں۔ یہ موقع ہے آپس میں درگزر کو فروغ دینے، اپنی برادری اور اس سے باہر تعلقات مضبوط بنانے کا۔
صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امن و خیرسگالی کا یہ جذبہ اور عید کی خوشیاں جس نے اس وقت سب کو سرشار کررکھا ہے سارا سال دنیا کو اپنے حصار میں لئے رکھے گی۔