سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ قابض بھارتی فوج نےعید کے روز بھی 2 کشمیریوں کو شہید کردیا
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق نمازعید کے بعد وادی بھرمیں بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے ، مظاہرین نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے اورپاکستانی پرچم لہرائے۔
بھارتی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کی، پیلٹ گن استعمال کی اورآنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔