کازان: فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں فرانس نے آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ہے۔
کازان میں کھیلےگئے میچ میں آسٹریلیا نے سابق ورلڈ چیمپئین فرانس کا جم کر مقابلہ کیا مگرپہلے ہاف میں کوئی گول اسکورنہ ہوسکا۔
اٹھاون ویں منٹ میں فرنچ کھلاڑی کوگرانےکی پاداش میں ریفری نے ویڈیو ری پلے پرفرانس کو پنالٹی دی جس پرانتونیوگرزمین نے گول کردیا۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ ویڈیو ری پلے پر کسی ٹیم کو پنالٹی ایوارڈ ہوئی لیکن چارمنٹ بعد ہی سوکروز کو پنالٹی ملی جس پریڈیناک نے گول کرکے مقابلہ برابرکردیا۔
مقررہ وقت سے دس منٹ قبل پال پوگبا نے گول کرکے فرانس کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔