کابل: افغان طالبان نے دارالحکومت کابل میں غیر مسلح ہوکر شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ عید مناکر تاریخ رقم کرڈالی ۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق درجنوں طالبان عسکریت پسندوں نے کابل کے مختلف علاقوں میں شہریوں اور سیکورٹی فورسز کے ہمراہ عیدالفطر کی نماز ادا کی، طالبان نے عیدگاہوں میں داخلے کے وقت اپنے ہتھیار سیکورٹی فورسز کے پاس جمع کرائے اور ادائیگی نماز کے بعد شہریوں کے ساتھ ساتھ افغان سیکورٹی فورسز سے بغل گیر ہوئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔کابل پولیس کے ترجمان حشمت استنکزئی نے بتایا کہ طالبان عسکریت پسندوں کو جاتے ہوئے ان کے ہتھیار واپس کردیے گئے۔
واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی سے عید الفطر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جس کے ردعمل میں طالبان نے بھی سیز فائر کرتے ہوئے عید کے تینوں دن حملے نہ کرنے کا عہد کیا تھا۔