فیفا ورلڈ کپ -ڈنمارک نے پیرو کو ایک گول سے شکست دے دی

 

سارانسک: ڈنمارک نے پیرو کو صفر کے مقابلے میں ایک گول کر کے شکست سے دوچار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فیفاورلڈ کپ کےایونٹ میں ڈنمارک اورپیرو کے درمیان جاری دلچسپ فٹ بال کے میچ کی جیت کاسہرا ڈنمارک نے اپنے نام کرلیا ۔ رپورٹ کے مطابق ڈنمارک نے پیرو کو صفر کے مقابلے میں دھول چٹا دی جبکہ ڈنمارک کی جانب سے فیصلہ کن گول یوسوف پولیسن نے کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس نے آسٹریلیا کو1کے مقابلے 2گول سے شکست دی جبکہ ارجنٹیناکے لئے میسی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکے اور انہوں نے ایک پلینٹی کک ضائع کردی جس کی وجہ سے ارجنٹینا اورآئیس لینڈکامیچ 1۔1 گول سے بر ابررہا۔