اسلام آبادسے برمنگھم جانے والی پی آئی اے کی پروازمانچسٹراتارلی گئی

 

کراچی : اسلام آبادسے برمنگھم جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کو مانچسٹراتار لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سےبرمنگھم جانے والی قومی ایئر لائن کی پروازپی کے 791 کو مانچسٹر اتار لیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق برمنگھم ایئرپورٹ کو طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث عارضی طورپربند کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہنگامی لینڈ کے بعد رن وے بحال ہونے پر(پی کے 791) اپنی منزل مقصو د برمنگھم کی جانب روانہ ہوگی۔