یہ تاریخ کی سب سے بڑی الزام تراشی ہے۔فائل فوٹو
یہ تاریخ کی سب سے بڑی الزام تراشی ہے۔فائل فوٹو

ٹرمپ کا روسی ہم منصب سے ملاقات کا عندیہ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کا عندیہ دے دیا ، ایک بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں کہ روس کو جی سیون کا حصہ ہونا چاہیئے۔

امریکی صدر نے روس کے ساتھ خراب تعلقات کا ذمہ دار سابق امریکی صدر باراک اوباما کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے اوباما روسی صدر کو پسند نہیں کرتے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ روس کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور صدر ولادی میر پیوٹن سے موجودہ گرمیوں کے موسم میں ملاقات ہوسکتی ہے۔امریکہ اور روس کے تعلقات گزشتہ کچھ سالوں سے انتہائی خراب تھے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کے خلاف پالیسیوں میں نرمی پر دونوں ممالک کے درمیان جاری سرد جنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔