لاہورسمیت شمالی علاقوں میں بارش- موسم خوشگوار ہوگیا

 

لاہور:لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، اطلاعات کے مطابق فورٹ روڈ فوڈ اسٹریٹ،ڈیوس روڈ، مال روڈ اور گڑھی شاہو ، گلبرگ،کینٹ،ایئر پورٹ کے اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی۔
بارش کے بعد موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔ جبکہ بچوں نےاس موقع پر گھروں سے باہر نکل کر بارش میں نہانا شروع کردیا۔اسکے علاوہ کے پی کے میں سوات اوراسکے گردونواح اورمانسہرہ شہر اورکے علاقوں میں تیزبارش ہوئی۔

دریں اثنا آزادکشمیرمیں باغ شہراورمضافات میں تیزہواؤں کےساتھ بارش ہوئی ، تاہم بارش کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اسکے علاوہ کوٹلی، کھوئی رٹہ میں بھی بارش اور بوندا باندی ہوئی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش کاامکان ہے ۔

ملکہ کوہسارمری میںبارش کےساتھ ژالہ باری ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوہاٹ،مالاکنڈ،ہزارہ،پشاورڈویژن میں بھی رات کوکہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔جبکہ گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،فیصل آباد،راولپنڈی میں رات کوبارش کاامکان ہے۔ڈی جی خان،ملتان،ساہیوال ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چندمقامات پرمزید بارش کاامکان ہے۔اسکے علاوہ خیبرپختونخوا،راولپنڈی،گوجرانوالہ میں کل کہیں کہیں بارش کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔