افغانستان کے شہر جلال آباد میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 18افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ دھماکے کی افغان حکام نے بھی تصدیق کر دی ۔
افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں جنگ بندی کی معیاد ختم ہونے سے قبل ہی جلال آباد شہر کے پی ڈی ون میں موجودصوبہ ننگرہار کے گورنرکمپاؤنڈ کے قریب خود کش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں کم ازکم 18افراد جاں بحق ہو گئے۔
صوبائی حکومت کے ترجمان عطاءاللہ کھوگھیانی نے اس حملے کی تصدیق کردی ۔
اطلاعات کے مطابق تقریباً 300جنگجووں کو عید کے موقع پر گورنرہاؤس میں دعوت دی گئی تھی اور جیسے ہی وہ کمپاونڈ سے باہر نکل رہے تھے تو دھماکہ ہوگیا۔
یادرہے کہ افغان حکومت نے جنگ بندی کی مدت میں توسیع کردی تاہم افغان طالبان نے توسیع نہ کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہاہے کہ آج رات مدت ختم ہونے پر دوبارہ آپریشن شروع کردیں گے ۔