افغانستان میں جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا جسے طالبان نے مسترد کردیا۔
افغان طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار کی شب یعنی آج جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد وہ سکیورٹی فورسز کے خلاف اپنی کارروائیوں کا دوبارہ آغاز کر دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
امریکا نے افغان صدر کی جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی پیش کش کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے مذاکرات میں معاونت، سہولت کاری اور شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوجی اور طالبان کی اکٹھے نماز عید کی تصاویر دیکھی ہیں، اکٹھے نماز پڑھ سکتے ہیں تو بات چیت کیوں نہیں۔
دوسری جانب طالبان افغان صدر کا اعلان مسترد کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔