کراچی میں پکنک مناتے ہوئے 4افراد ڈوب گئے

شہر قائد میں عید کے دن ہاکس بے اور کینجھر جھیل پر پکنک منانے والے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہاکس بے میں سمندر میں نہاتے ہوئے 2 لڑکوں کو بے رحم موجیں بہا کر لے گئیں۔
پولیس کے مطابق ڈوبنے والے دونوں دوست نارتھ ناظم آباد کے رہائشی ہیں، جو اپنے دیگر 5 ساتھیوں کے ہمراہ صبح پکنک منانے کے لیے ہاکس بے گئے تھے۔
دوستوں کے مطابق ڈوبنے والوں میں 22 سال کا اسامہ اور 19 سال کا فراز شامل ہے
ادھر کینجھر جھیل میں بھی پکنک کے لیے آنے والے دو افراد ڈوب گئے، مرنے والوں میں سے ایک کا تعلق کراچی اور ایک کا چترال سے ہے۔