روس:فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ مقابلے میں سربیا نے کوسٹاریکا کو ایک صفر سے شکست دے دی۔
گروپ ای کے میچ میں کوسٹاریکا اور سربیا کی ٹیموں نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کی تاہم سربین ٹیم کھیل کے 56 ویں منٹ میں گول کرنے میں کامیاب رہی۔
سربیا کے الیگزینڈر کولاراو نے گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک قائم رہی۔
گروپ ای کے میچ میں برازیل اور سوئٹزرلینڈ آمنے سامنے ہوں گے جو پاکستانی وقت کے مطابق آج اتوار کی رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔