ٹوکیو: جاپان کے مشرقی شہر اوساکا میں 6 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے آئے جس کے نتیجے میں 2 افراد کی ہلاکت واقع ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز جاپان کا شمالی علاقہ تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں شہر کی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ بعض گھر آگ کی لپیٹ میں بھی آگئے۔ زلزلے سے شہر میں پانی کی لائنیں بھی متاثر ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں 80 سالہ معمر شخص اور 9 سال کی بچی کی شامل ہے۔
جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے حکومت کو شہر بھر میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے کا حکم دے دیا اور کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح عوام کی حفاظت ہے۔