سعودی عرب میں لوٹ مارکی وارداتیں کرنے والا پاکستانی گروہ گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں کیچیئر کو لوٹنے والے پاکستانی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

سعودی  میڈیا کے مطابق پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیشیئرجس کا تعلق بھارت سے ہے اس سے ریاض کے السلی محلے میں 7 لاکھ ریال چھیننے گئے ہیں۔

سعودی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے کیشیئرکی گاڑی کو زبردستی روکا اوراس سے دستی بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔ بیگ میں 7 لاکھ ریال موجود تھے۔ ملزمان میں سے ایک نے کیشیئر کے چہرے پر بے ہوش کرنے والا اسپرے کیا جبکہ دوسرے نے گاڑی کے عقبی شیشے کو توڑ کر وہاں سے بیگ اٹھایا تھا۔

کیشیئرکی شکایت پر ریاض پولیس نے تحقیقات کی تو پتہ چلا واردات میں بارہ پاکستانی ملوث ہیں جو چوری اوررہزنی کی وارداتیں پیشہ وارانہ اندازمیں کرتے تھے۔

ملزمان کے گروہ میں متعلقہ کمپنی کا ایک ملازم بھی شامل تھا۔ ان کے قبضے سے 2 لاکھ ریال برآمد ہوئے ہیں۔