کراچی میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل

ملزمان کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے،4 افراد زیرحراست

               
June 18, 2018 · اہم خبریں, قومی
لاش اسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔فائل فوٹو

لاش اسپتال منتقل کی جا رہی ہے۔فائل فوٹو

کراچی: شہرقائد کے علاقے لانڈھی ریڑھی گوٹھ میں فائرنگ کرکے 2 افرا کی جان لے لی گئی جبکہ گولیاں لگنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے ۔

ایس ایس پی ملیرعدیل چانڈیو کے مطابق قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔

جھگڑے میں لاٹھی اورڈنڈوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا ۔ پولیس نے4 افراد کو حراست لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔