ڈھاکہ:جیل میں قید بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاشدید بیماراورچلنے پھرنے سے بھی قاصرہو گئیں ۔خالدہ ضیاکو خوردبرد کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا ۔عدالت نے خالدہ ضیاکو 5سال قیدکی سزاسنائی تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جیل میں قید بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاشدید بیمارہو گئی ہیں۔ان میں اٹھنے کی سکت بھی نہیں رہی۔خالدہ ضیاکو فروری میں خوردبرد کے الزام میں جیل بھیجا گیا تھا جہاں عدالت نے الزام ثابت ہونے پر انہیں5سال قیدکی سزاسنائی تھی۔رہنمابنگلا دیش پارٹی کے مطابق خالدہ ضیااس وقت بہت بیمار ہیں اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہیں۔