اسلام آباد:عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کےپارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا،جلاس میں فیصلہ کیا گیا پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی240 نشستوں پرامیدوارکھڑےکرےگی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب،سندھ اوربلوچستان اسمبلی میں باقی ماندہ ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ طےپاگیا جبکہ باقی ماندہ قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں کےامیدواروں کا اعلان آج متوقع ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹکٹوں کی تقسیم سےمتعلق شکایات پراگلے3 دن تک غور ہوگا،عمران خان شکایات کےحوالے سے 3 دن میں فیصلہ کریں گے۔
دوسری جانب بنی گالا میں تحریک انصاف کےکارکنوں کااحتجاج جاری ہے،عمران خان کی بنی گالا رہائش گاہ کےباہرپولیس کی نفری بڑھادی گئی ہے،جبکہ نجی سیکیورٹی گارڈبھی منگوالیےگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نےاحتجاج کرنیوالے گروپوں کے2، 2 ارکان بلالیے،عمران خان احتجاجی کارکنوں کے نما یندوں کےتحفظات سنیں گے۔