برلن:جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ یورو زون کو خسارے کی یونین نہیں بننے دیا جائے گا۔ جرمن ریڈیو کے مطابق انہوں نے اٹلی کے بجٹ خسارے میں کمی کے لیے مدد دینے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوروسنگل کرنسی بلاک ہے اور اسے خسارہ بانٹنے کا بلاک نہیں بننے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوروزون میں یک جہتی ضروری ہے، تاہم اس کا مطلب اپنی مدد آپ کر کے دوسروں کی مدد کرنا ہے۔