جوہری معاہدے کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔چینی صدر شی چنگ پینگ

بیجنگ:چین کے صدر شی چنگ پینگ نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو باور کرایا ہے کہ ان کا ملک 2015ء میں ایران اور بڑے ممالک کے درمیان طے پائے جانے والے جوہری معاہدے کی سپورٹ جاری رکھے گا۔غیرملکی خبریجنسی نے چینی صدر کے حوالے سے بتایا کہ یہ جوہری معاہدہ جس کے تحت ایران پر لازم ہے کہ وہ بین الاقوامی پابندیوں کو اٹھا لیے جانے کے مقابل اپنی جوہری سرگرمیوں پر روک لگائے، یہ معاہدہ کثتر مفادات کے لیے اہم نتیجہ شمار کیا جا رہا ہے، اس موقع پر روحانی کا کہنا تھا کہ ایران عالمی برادری سے جس میں چین بھی شامل ہے توقع رکھتا ہے کہ وہ اس معاملے سے نمٹنے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔