بیجنگ:چین امریکہ کو انتباہ کر رہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں پر عمل کرتے ہوئے محصولات بڑھانے اور دوسرے تجارتی اقدامات کیے تو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور کاروباروں کے معاہدے منسوخ ہوجائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی نائب وزیر اعظم لیو کی کا صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں پر عمل کرتے ہوئے محصولات بڑھانے اور دوسرے تجارتی اقدامات کیے تو دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور کاروباروں کے معاہدے منسوخ ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے پہلے یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ چینی مصنوعات پر 150 ارب ڈالر کے ٹیکس لگا دیں گے جبکہ چین نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وہ بھی جواباً ایسے ہی اقدامات کرے گا۔