اسلام آباد: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ آئندہ 30سال تک پاکستان ایک جوان ملک رہے گا ۔ 30 سال کے دوران ہر سال 10لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کرنا ہوگا جس سے غربت اور بے روزگاری پر قابو پایا جا سکے گا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پاکستان جوان ملک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے اور اگلے 30 سال تک اس کا شمار جوان ملک کے طور پرہی ہوگا۔ ملکی ترقی کیلئے انسانی وسائل سے بھر پور استفادہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 64 فیصد آبادی کی عمر 29 سال سے کم ہے جبکہ ملک کی ایک تہائی یعنی 30 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمریں 15 سے 19 برس کے درمیان ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ 30 سال تک ایک جوان ملک ہی رہے گا جس کے بعد یہ بڑھاپے کی جانب بڑھنا شروع کر دے گا یعنی طاقت، توانائی اور ترقی کے دروازے آہستہ آہستہ بند ہونا شروع ہو جائیں گے۔