دبئی:متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہاہے کہ صحافتی وفود معاوضے کے ساتھ تعطیلات کے سلسلے میں دوحہ کا رخ کر رہے ہیں جہاں قطر کے تنہا ہونے کی سال گرہ منائی جا رہی ہے۔ کنوئیں کا مینڈک بننے کی پالیسی نے قطر کا بحران ختم نہیں کیا اس لیے کہ وہ وجوہات سے نہیں نمٹا اور اس نے تمام تر توجہ میڈیا اور خوشیاں منانے پر مرکوز رکھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قرقاش نے کہاکہ تنہائی اور بوکھلاہٹ کے گزشتہ ایک سال کے دوران دانش مندی کا فقدان رہا یہاں تک کہ قطر کا بحران ایک حقیقت بن گیا اور اس کے ساتھ باہمی بقاء آسان ہو گیا۔ اس بحران کو ہر کسی نے نظر انداز کر دیا سوائے ان لوگوں کے جو معاوضے کے ساتھ تعطیلات منانے پہنچیں گے۔