بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نے ایجادات میں کامیابیوں کے حصول کیلئے دوسرے ممالک کے مقابلے میں اہم ٹیکنالوجیوں کو جدید بنانے کے انتظامات پر زور دیا ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں شی جن پنگ کا کہناتھا کہ خوشحالی اور نشاط ثانیہ کیلئے جہدوجہد کرتے ہوئے چین کو چاہے کہ وہ خود کو سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ اور سائنس و ایجاد کیلئے اہم عالمی مرکز کی تعمیر کیلئے وقف کر دے ۔انہوں نے کہا ماہرین تعلیم اور سائنس دانوں کو چاہے کہ وہ اہم اور بنیادی ٹیکنالوجیوں پر گرفت حاصل کرنے پر جہاں ان کے پیش روں نے کامیابی حاصل نہیں کی ہے اپنے نقش بٹھانے کیلئے جرت اور آزادانہ ایجادات میں مکمل اعتماد ہونا چاہے انہوں نے کہا کہ ایسا کر کے چین خود اپنی ایجادات اور ترقی کی رہنمائی کر سکتا ہے ۔