منیلا : فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے آزادی عدلیہ ڈیوگو گارسیا سایان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جہنم میں جائیں، عالمی مبصر فلپائن کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کے مبصر نے فلپائنی سپریم کورٹ کی جانب سے چیف جسٹس کی برخاستی کے حق میں فیصلہ دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلپائن میں آزادی عدلیہ خطرات کا شکار ہے۔ عالمی مبصر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو اس طرح برخاست کرنے سے ججوں اور عدلیہ کے دیگر ارکان کو سخت پیغام جائے گا۔