ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ابوظہبی کے ایک بینک اکانٹ سے 63.5 کروڑ درہم چوری کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں 28 افراد کو الگ الگ سزائیں سنائی ہیں جو مجموعی طور پر 283 برس کی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے ملزمن کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے غیر قانونی طور بینک کے فنڈ کو ٹرانسفر کرنے کے فراڈ کا قصور وار قرار دینے کے بعدان 28افراد کو قید کی سزا سنائی ہے۔بینک سے غیر قانونی طور پر فنڈ کے ٹرانسفر کے الزام میں سزا پانے والوں میں بھارتی ، امریکی، روسی اور کینڈین باشندے شامل ہیں۔