وینزویلا کے نائٹ کلب میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک

کراکس: وینزویلا کے نائٹ کلب میں 2 گروہ میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کے ایک نائٹ کلب میں پری گریجویشن پارٹی کے دوران طالب علموں کے 2 گروہ کے درمیان معمولی جھگڑے نے تصادم کی شکل اختیار کرلی،جس کے بعد ایک گروہ نے نائٹ کلب میں آنسو گیس کے شیل پھینکے،آنسو گیس کے شیل پھٹنے سے 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 17 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔