واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ "یہ ممکن ہے” کہ وہ اس موسم گرما میں روس کے صدر ولادیمر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر ٹرمپ نے اس بات پر اصرار کیا کہ روس کو بڑے صنعتی ممالک کے گروپ سیون میں دوبارہ شامل ہونے کی اجازت دی جانی چاہیے۔انہوں نے اس گروپ سے روس کے اخراج کا الزام یہ کہتے ہوئے سابق صدر براک اوباما پر عائد کیا کہ "میرے خیال میں صدر اوباما انھیں ’’ پیوٹن کو‘‘ پسند نہیں کرتے تھے۔