ٹرمپ نے خلائی فورس تشکیل دینے کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو اسپیس فورس تشکیل کرنے کا حکم دے دیا۔
امریکی صدر کے حکم کے بعد امریکی ادارہ پینٹاگون آرمڈ فورسز کی چھٹی شاخ خلائی فورس قائم کرے گی۔
امریکی صدرنے کہا کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں مکمل غلبہ چاہیے اور چاند پر امریکی جھنڈا گاڑنا یا قدم کا نشان لگانا کافی نہیں۔ خلائی فورس زمین کے باہر بھی ہماری بالادستی کو یقینی بنائے گی۔ چین اور روس سے پہلے ہم خلا میں موجود ہوں گے۔
دوسری جانب قانونی ماہرین کا اس متعلق کہنا ہے کہ ٹرمپ کونئی خلائی فورس کے لئے کانگریس سے منظوری لینا ہوگی۔