کابل: افغان طالبان کی قیادت نے عید کے موقع پر جنگ بندی کے دوران عوامی مقامات پر شہریوں کے ہمراہ تصاویر بنانے والے طالبان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ان ساتھیوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق طالبان قیادت نے عسکری پسند طالبان کی سیلفیاں بنانے کے عمل کو ناپسند اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے طالبان قیادت کی جانب سے رات گئے ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمانڈرز کو سیلفیاں بنوانے والے عسکریت پسندوں کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے اور ان سے سختی کے ساتھ نمٹنے کی ہدایت کی گئی۔
طالبان قیادت نے فیصلہ کیا کہ مذکورہ عسکریت پسندوں کو آئندہ ایسے کسی بھی فعل سے باز رکھنے کا انتباہ جاری کیا جائے گا اور انہیں بغیر اجازت ایسے کسی بھی فعل کو انجام دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Tags طالبان، سیلفیاں