کراچی،این اے 245 سے فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد

کراچی کے حلقے این اے 245 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستارکے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت ہوئی۔
فاروق ستار کی جانب سے ان کے وکیل پیش ہوئے،ریٹرننگ افسر احسان خان نے متحدہ پاکستان کے رہنما کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں اورانہوں نے کاغذات نامزدگی میں مقدمات کا ذکر نہیں کیا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست پر کراچی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں این اے 245،241 اور 247 کے حلقے شامل ہیں۔