امریکا، 3 روز میں فائرنگ سے 70 افراد ہلاک

نیویارک: امریکا میں 3 روز کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 70 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں سالانہ ہزاورں افراد گن کلچر کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔ اسی طرح اس بار بھی مختلف علاقوں میں 3 روز میں فائرنگ کے واقعات میں70 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ورجینیا ، ٹیکساس ، اوہایو ، آریزونا اور نیویارک کی ریاستوں میں پیش آئیں۔