مسجد الحرام میں خودکشی کا تیسرا واقعہ

مدینہ منورہ: مسجد الحرام میں ایک ماہ کے دوران خودکشی کا تیسرا واقع پیش آیا۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایک شخص نے مسجد الحرام کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کرنے والا شخص بنگلادیش کا شہری ہے۔
مذکورہ شخص نے اس وقت چھلانگ لگائی جب وہاں لوگ عبادت میں مصروف تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسجد میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ واقعہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ خودکشی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس شخص کو چھت سے چھلانگ لگاتے دیکھا ہے۔