کابل: طالبان قیادت نے افغان حکام اورسیکیورٹی فورسز کے ساتھ عید کے موقع پرسیلفیاں بنانے والے طالبان کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طالبان قیادت نے جنگ بندی کے دوران عید کے موقع پرعوامی مقامات پرشہریوں کے ساتھ تصاویر بنانے والے طالبان پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو سخت ناپسند اورناقابل قبول قراردیا ہے۔
میڈیا پرخبریں نشر ہونے اورسوشل میڈیا پرطالبان کی تصاویر وائرل ہونے پر طالبان قیادت کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کمانڈرز کو سیلفیاں بنوانے والے طالبان کے خلاف انضباطی کارروائی کرنے اوران سے سختی کے ساتھ نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلفیاں بنوانے والے طالبان کو آئندہ ایسے کسی بھی فعل سے باز رکھنے کا انتباہ جاری کیا جائے گا اورانہیں بغیر اجازت ایسے کسی بھی فعل کو انجام دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ عیدالفطر کے موقع پرحکومت اورطالبان کے سیزفائرکے دوران درجنوں طالبان نے کابل سمیت مختلف شہروں میں داخل ہوکر شہریوں کے ہمراہ نہ صرف عید کی نماز ادا کی بلکہ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں تھیں۔