سعودی عرب میں کریک ڈاؤن، 9 ممالک کے 89 افرادگرفتار

ریاض: سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کے ادارے نے گزشتہ 22 روز کے دوران 9 ممالک سے تعلق رکھنے والے 89 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ۔ گرفتار کئے گئے افراد سے کیخلاف قانونی کارروائی ان سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتارشدگان میں سب سے زیادہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے افراد ہیں جبکہ دوسرے نمبر پریمن اورتیسرا نمبر پرفلپائن شہری شامل ہیں۔

گرفتارافراد میں 29سعودی ، 16 یمنی، 13 فلپائنی ، 11 شامی ، 10 بھارتی ، 6 مصری، 2 سوڈانی ، ایک عمانی اورایک بحرینی شامل ہے۔