ماسکو: روس میں جاری فیفا عالمی فٹبال کپ 2018 میں منگل کو کھیلے گئے گروپ ایچ کے میچ میں جاپان نے کولمبیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔
میچ کا آغازسنسنی خیر رہا اورابتدائی 3 منٹ میں کولمبیا کی ٹیم کو کارلوس سانچز مورینو کا نقصان اٹھانا پڑا جنہیں ریفری نےلال کارڈ دکھا کرمیچ سے باہر کردیا تاہم میچ کے چھٹے منٹ میں جاپان کے چنجی کاگاوا نے حریف ٹیم کے خلاف پہلا گول کرکے ٹیم کو پہلی برتری دلائی۔
کولمبیا کے جوان فرنینڈو کوئنٹیرو نے 39 ویں منٹ میں گول کرکے جاپان کی برتری کو ختم کیا اوراسکور 1-1سے برابر ہوگیا۔
اس بعد بھی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر زبردست حملے کیے لیکن یہ سب حملے ناکام رہے تاہم 73 ویں منٹ جاپان کے یویا اوساکو نے کولمبیا کے خلاف دوسرا گول کرنے میں کامیاب ہوگئے اور 1-1 کے اسکور کی برابری کو ختم کرتے ہوئے اسکور 1-2 کرکے ٹیم کو برتری دلادی ۔
میچ کے آخری لمحات میں جاپانی گول کیپرایجی کاواشیما کو میچ میں وقت کا ضیاع کرنے پر پیلا کارڈ دکھایا گیا لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہ کی کیونکہ میچ ختم ہونے چند سیکنڈ باقی رہ گئے تھے۔